پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گروہ گرفتار، چرس برآمد

 پولیس کی کارروائی، منشیات  فروش گروہ گرفتار، چرس برآمد

میاں چنوں(سٹی رپورٹر ) میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروش گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو 140 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی عدنان ٹیپو کے مطابق گرفتار ملزمان میں عثمان علی، محمد ارشد وغیرہ شامل ہیں، جو مبینہ طور پر شہر اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا۔ اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...