بچوں، خاتون سے مبینہ زیادتی ، مقدمات درج
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں کمسن بچوں اور خاتون سے مبینہ زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے مختلف واقعات پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔
تھانہ صدر کوٹ ادو میں صفیہ بی بی کی مدعیت میں اختر، امتیاز، ڈاکٹر اسامہ عمر اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعیہ کے مطابق وہ اپنی ساتھی خاتون کے ہمراہ تونسہ موڑ پر کلینک گئی، جہاں مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی جارہی تھی۔ ۔ دوسری جانب تھانہ سٹی کوٹ ادو میں بشیر احمد کی مدعیت میں 14 سالہ بیٹے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، تشدد، موبائل فون اور 50 ہزار روپے چھیننے کے الزام میں محمد زوہیب، محمد عرفان، محمد عثمان اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ علاوہ ازیں سرور شہید کے علاقے میں 15 سالہ نوجوان سے زیادتی کے الزام میں عنصر چانڈیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments