فیس کی زائد وصولی پر بلدیہ کلرک دو ساتھیوں سمیت گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لودھراں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
میونسپل کمیٹی دنیاپور کے جونیئر کلرک محمد رمضان، توقیر ناصر اور عامر شاہ کو مبینہ طور پر مقررہ شیڈول سے زائد اڈا فیس وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم میونسپل کمیٹی دنیاپور کی حدود میں اڈا اچنگی کا ٹھیکہ اور فیس مقررہ نرخ سے زائد وصول کررہے تھے ۔ کارروائی کے دوران استعمال ہونے والی پرچیوں پر نہ رقم درج تھی اور نہ ہی متعلقہ افسر کے دستخط یا مہر موجود تھی۔ حکام کے مطابق اس عمل سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جارہا تھا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments