زکریا یونیورسٹی:ٹیچر کی کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے سے طالبعلم زخمی
ملتان (کرائم رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں مبینہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ڈیجیٹل فنانس کا طالبعلم عبداللہ شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کا ایک استاد کار میں سوار ہوکر ابو بکر ہال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر طالبعلم کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں عبداللہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی طالبعلم کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments