نوسرباز دکان سے سونا لیکر فرار پولیس کی کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) بستی ملوک پولیس نے سنار کی دکان سے مبینہ طور پر سونا لے کر فرار ہونے والے نوسربازوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
پولیس کو قصبہ مڑل کے رہائشی سلیم نے اطلاع دی کہ اس کی سنار کی دکان پر دو نامعلوم افراد آئے اور سونا دکھانے کا کہا۔ سلیم کے مطابق دونوں افراد نے اسے باتوں میں الجھایا اور مبینہ طور پر ڈیڑھ تولہ سونا لے کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی معلومات حاصل کیں۔ پولیس نے دکان اور اردگرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments