چلڈرن ہسپتال میں فائر سیفٹی موک ڈرلز ،عملی مشقوں کا مظاہرہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 کے تعاون سے فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ڈرلز کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران ہسپتال کے متعلقہ عملے کو فائر ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، مریض بچوں کے محفوظ انخلا، فائر فائٹنگ آلات کے درست استعمال اور ایمرجنسی رسپانس کے عملی طریقہ کار کی تربیت دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments