دربار شاہ شمس کے غلے سے رقم چوری، پولیس کی کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر)نامعلوم شخص دربار شاہ شمس کے غلے سے رقم نکال کر فرار ہوگیا، لوہاری گیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کو محکمہ اوقاف کی جانب سے بذریعہ 15 اطلاع دی گئی کہ ایک نامعلوم شخص، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ، دربار کے غلے سے رقم نکال کر فرار ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی چھڑی پر چپکنے والی چیز لگا رکھی تھی، جسے غلے میں ڈال کر اندر موجود رقم نکالی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر لوہاری گیٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments