پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے ، تاجر رہنماؤں کا مطالبہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی، چیئرمین احتشام الحق ودیگر عہدیداران نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ۔
حکومت پنجاب نے گزشتہ سوا سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس میں تقریباً 70 فیصد اضافہ کرکے تاجروں اور عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے نئی تعمیر شدہ عمارتوں پر پراپرٹی ٹیکس میں 300سے 1000 فیصد تک اضافے کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments