خاتون کی ہراساں کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب

خاتون کی ہراساں کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب

ملتان (کورٹ رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس حسن نواز مخدوم نے آسیہ بی بی زوجہ بلال کی ہراسگی سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال سے آج رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل وسیم اکرم ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کا بیٹا محمد عرفان حال ہی میں سعودی عرب سے چھٹیوں پر اپنے گھر چک نمبر 168/10-R، خانیوال آیا ۔ چند روز قبل درخواست گزار کے شوہر بلال احمد کو دل کا دورہ پڑا، انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں اہل خانہ ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔اسی دوران پولیس اور سی سی ڈی کے اہلکاروں نے گھر والوں کو طلب کرنا شروع کردیا، حالانکہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی کوئی شکایت موجود ہے ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اہلکار انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر سعودی عرب سے آنے والے نوجوان سے بھاری رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...