سوشل میڈیا پر پولیس سے متعلقہ تحریر حقائق کے منافی قرار
سوشل میڈیا پر پولیس سے متعلقہ تحریر حقائق کے منافی قرارسیاسی شخصیت اور پولیس افسر کے درمیان مبینہ ملاقات حقائق پر مبنی نہیں، ترجمان
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ملتان پولیس سے منصوب تحریر قطعی طور پر درست نہیں جسکی تردید کی جاتی ہے ۔ترجمان کے مطابق تحریر میں ایک سیاسی شخصیت اور پولیس افسر کے درمیان مبینہ ملاقات اور گفتگو کے حوالے سے جو تاثر پیش کیا گیا ہے ، وہ حقائق پر مبنی نہیں ، عوامی مسائل کے حل کے لیے آنے والے تمام پارلیمنٹرینز اور منتخب نمائندگان کو احترام اور وقار کے ساتھ سنا جاتا ہے ،ملتان پولیس موجودہ و سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تمام منتخب عوامی نمائندگان کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، جب بھی کوئی رابطہ کرتا ہے تو معاملے کو قانون اور میرٹ کے مطابق فوری طور پر دیکھا جاتا ہے اور بلا تاخیر داد رسی یقینی بنائی جاتی ہے ۔ملتان پولیس کا اصول واضح ہے کہ شہری یا منتخب نمائندے کے جائز مسئلے کے حل میں رکاوٹ نہیں بننا بلکہ قانونی دائرے میں فوری داد رسی کرنا ہے ،اختلاف یا محاذ آرائی کا تاثر پیدا کرنے والی ایسی بے بنیاد تحریریں نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور من گھڑت اطلاعات کو بغیر تصدیق آگے نہ بڑھائیں۔ ملتان پولیس کے حوالے سے کسی بھی خبر یا دعوے کی تصدیق متعلقہ پولیس حکام یا ترجمان ملتان پولیس سے کی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments