بجلی چوروں، نادہندگان سے لاکھوں روپے کی ریکوری

بجلی چوروں، نادہندگان سے لاکھوں روپے کی ریکوری

بجلی چوروں، نادہندگان سے لاکھوں روپے کی ریکوری ٹیموں کے 13چھاپے ، 13سنگل فیز میٹرز اتار کر کنکشن منقطع کردئیے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میپکو اللہ آباد سب ڈویژن لیاقت پور میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایکسین لیاقت پور ڈویژن اور ایس ڈی او اللہ آباد سب ڈویژن کی سربراہی میں رینجرز، پولیس اور میپکو افسران و اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں رننگ اور مستقل نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے 13 چھاپے مارے ۔ کارروائی کے دوران متعدد نادہندگان نے موقع پر ہی 6 لاکھ 10 ہزار روپے کے واجب الادا بجلی کے بل ادا کردیئے ۔ جبکہ 6 لاکھ 96 ہزار روپے کے واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے 13 سنگل فیز میٹرز موقع پر اتار لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...