وہاڑی کی اہم شاہراہ کی بحالی،374ملین روپے کی منظوری

وہاڑی کی اہم شاہراہ کی بحالی،374ملین روپے کی منظوری

وہاڑی کی اہم شاہراہ کی بحالی،374ملین روپے کی منظوریرٹہ ٹبہ تا پاکھی موڑ 12 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و بحالی چھ ماہ میں مکمل ہوگی

ملتان (وقائع نگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں وہاڑی کی اہم شاہراہ رٹہ ٹبہ تا پاکھی موڑ روڈ کی بحالی و بہتری کی سکیم منظور کرلی۔ 12 کلومیٹر طویل منصوبے پر 374.420 ملین روپے لاگت آئے گی اور اسے چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ رٹہ ٹبہ تا پاکھی موڑ سڑک حاصل پور، وہاڑی روڈ کو وہاڑی، بورے والا روڈ سے ملاتی ہے ۔ منصوبے کے تحت سڑک کی بحالی، کارپٹنگ اور روڈ بیس کی تعمیر کی جائے گی، جبکہ ٹف ٹائلز، کلورٹس، لین مارکنگ اور کیٹ آئیز بھی نصب کی جائیں گی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے آبادی والے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اڈا پاکھی موڑ کے آبادی والے حصے میں اضافی ترقیاتی اقدامات بھی کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے میں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...