بجلی ٹرانسفارمرز، اے پی ایم ایس کی جامع جانچ پڑتال کا فیصلہ
بجلی ٹرانسفارمرز، اے پی ایم ایس کی جامع جانچ پڑتال کا فیصلہ15اضلاع میں تنصیبات کا معائنہ، خامیوں کی نشاندہی ،اصلاحی اقدامات کی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر کمپنی کے تمام آپریشن سرکلوں میں نصب ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور اے پی ایم ایس کی تنصیب و کارکردگی کی جامع جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکو محمد شہزاد راعی نے منیجر پی ایس اینڈ سی، پی ایم یو ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈکوارٹر شہزاد حبیب گل کو جنوبی پنجاب کے 15 اضلاع میں ٹرانسفارمرز اور اے پی ایم ایس کی انسپکشن کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ انسپکشن کے دوران ٹرانسفارمرز کی ارتھنگ، ڈی سیٹس کی درست تنصیب اور فعالیت، بس بار جمپرز کی تنصیب و جانچ اور تھری فیز ٹرانسفارمرز کی صحت و کارکردگی کا خصوصی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔متعلقہ افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ معائنے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں اور مشاہدات پر مشتمل جامع رپورٹ مرتب کرکے سفارشات اور ضروری اصلاحی اقدامات بھی پیش کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments