اللہ وسایا چوک تا نوبہار ہیڈ روڈ تاجر الیکشن، اتحاد گروپ فاتح

اللہ وسایا چوک تا نوبہار ہیڈ روڈ تاجر الیکشن، اتحاد گروپ فاتح

اللہ وسایا چوک تا نوبہار ہیڈ روڈ تاجر الیکشن، اتحاد گروپ فاتحندیم شاہ صدر، مہر چاند رمضان سینئرنائب صدر، ارشد مہر جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران اللہ وسایا چوک تا نوبہار ہیڈ دنیاپور روڈ کے انتخابات میں اتحاد گروپ نے میدان مار لیا، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تاجروں کی جانب سے استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں تاجروں اور مارکیٹ نمائندگان نے شرکت کرکے انہیں مبارکباد دی۔ انتخابات کے نتیجے میں ندیم شاہ صدر، مہر چاند رمضان سیال سینیئر نائب صدر، ارشد مہر جنرل سیکرٹری جبکہ عثمان سیال سمیت دیگر عہدیداران بلامقابلہ منتخب قرار پائے ۔ اس موقع پر تاجروں نے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد گروپ کی کامیابی تاجر برادری کے اتحاد کی عکاس ہے ۔ نومنتخب صدر ندیم شاہ نے کہا کہ تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ تاجروں کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ سینیئر نائب صدر مہر چاند رمضان سیال نے کہا کہ بلامقابلہ کامیابی تاجر برادری کے اتحاد کا ثبوت ہے ۔ مارکیٹ کی صفائی، سکیورٹی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...