سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت لازمی مضمون بنانیکا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت لازمی مضمون بنانیکا فیصلہ

سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت لازمی مضمون بنانیکا فیصلہطلبہ کو جدید ٹیکنالوجی ، مستقبل کی ملازمتوں کیلئے تیار اور کمپیوٹر لیبز کوجدید بنایا جائیگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں اے آئی کی تعلیم شروع کرنے کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی، مستقبل کی ملازمتوں اور تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات اور اس کے عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہوگی۔ اس کے ساتھ طلبہ میں تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مجوزہ منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں کی کمپیوٹر لیبارٹریز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اے آئی کی تعلیم کے مؤثر نفاذ کیلئے اساتذہ کی تربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ وہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی اصول اور عملی پہلوؤں سے بہتر انداز میں آگاہ کرسکیں۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد طلبہ کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے بروقت روشناس کرانا اور انہیں جدید تعلیمی و پیشہ ورانہ تقاضوں کیلئے تیار کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...