سکولوں میں صفائی، بنیادی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات
سکولوں میں صفائی، بنیادی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایاتدرختوں کی تراش خراش، واش رومز کی صفائی، تعمیراتی کام کئے جائیں،مراسلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی بہتری یقینی بنانے کیلئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ جاری مراسلے کے مطابق سکولوں میں درختوں کی تراش خراش، گھاس کی کٹائی اور چھتوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ۔ پانی کی ٹینکیوں اور واش رومز کی صفائی کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ احاطوں میں موجود کچرا فوری اٹھایا جائے جبکہ عمارتوں، دروازوں اور کھڑکیوں کی معمولی نوعیت کی مرمت بھی جلد مکمل کی جائے ۔ مراسلے میں سکولوں میں لائف سکلز اور شہری شعور کا ماڈیول مقررہ ٹائم لائن کے مطابق نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سرکاری سکولوں میں جاری تعمیراتی کام معیار، رفتار اور حفاظتی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments