کوٹ ادو :گھروں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات چوری

 کوٹ ادو :گھروں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات چوری

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کوٹ ادو میں گھروں سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہونے کے مختلف واقعات پر پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

 پہلے واقعے میں موضع ہنجرائی مستقل شرقی کے غلام عباس کی درخواست پر درج مقدمے کے مطابق نامعلوم ملزمان اس کے بھائی کے مکان کی عقبی مغربی جانب سے چھت پر چڑھ کر سیڑھی کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے ۔ ملزمان نے شمالی کمرے میں موجود ڈریسنگ کی دراز سے 3 لاکھ روپے نقدی جبکہ جنوبی کمرے میں رکھی آہنی پیٹی سے طلائی زیورات، کانٹے ، ہار اور انگوٹھی سمیت مجموعی طور پر 3 تولے طلائی زیورات چوری کرلیے اور فرار ہوگئے ۔

 دوسرے واقعے میں تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے کے رہائشی جاوید اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیا ہوا تھا، اس دوران نامعلوم ملزمان اس کے گھر میں داخل ہوگئے اور رہائشی کمرے میں موجود آہنی ٹرنک سے 2 لاکھ 66 ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے مالِ مسروقہ کی برآمدگی اور نامعلوم چوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...