پولیس کا کریک ڈائون 3منشیات فروش گرفتار

پولیس کا کریک ڈائون  3منشیات فروش گرفتار

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈرگ فری پنجاب مشن پر عملدرآمد جاری ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد کے احکامات پر خانیوال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ سٹی میاں چنوں کی حدود میں منشیات فروش گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ایس ایچ او عدنان ٹیپو کی قیادت میں پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذرائع سے حاصل معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے عثمان علی، محمد ارشد اور کمیل مرتضیٰ کو حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کلو 140 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...