ساجدی چانڈیہ گینگ کا ڈاکو گرفتار،8 موٹرسائیکل برآمد
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی پولیس نے ساجدی چانڈیہ ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے شہریوں سے چھینے گئے 8 موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے برآمد کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی وسیم خان گوپانگ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم سے شہریوں سے چھینے گئے 8 موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ اس کے قبضے سے لاکھوں روپے بھی برآمد ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ساجدی چانڈیہ ڈکیت گینگ کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ اہم ڈکیت گینگ کے ملزم کی گرفتاری اور برآمدگی پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے ایس ایچ او وسیم خان گوپانگ کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments