ایس ایچ او تھانہ بی ایم پی تھوخ پر رشوت کا الزام، انکوائری شروع
یارو کھوسہ (نامہ نگار)تھانہ بی ایم پی تھوخ کے ایس ایچ او و نائب دفعدار محمد ذیشان قیوم کے خلاف مبینہ رشوت ستانی اور۔۔۔
ناانصافی کی شکایت پر انکوائری شروع ۔ بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ امیر تیمور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ذمہ داری تمن لغاری کے رسالدار سردار عبداللہ لغاری کو سونپ دی ۔علاقہ گجڑی تھوخ کے رہائشی غوث بخش نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈویژن ڈیرہ کو درخواست دی کہاس کے گھر پر فائرنگ ہوئی،مقدمہ درج کرانے کیلئے ایس ایچ او نے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی جو گواہوں کی موجودگی میں ادا کی۔ بعد ازاں 29 جون کو مقدمہ درج کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments