وہاڑی، مفت مصنوعی ٹانگوں کا خصوصی کیمپ 13 ستمبر کو لگے گا
حادثات یا بیماری سے ٹانگ سے محروم افراد کا معائنہ، مصنوعی ٹانگ فراہم کی جائیگی
وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ضلع وہاڑی میں مستحق اور معذور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگوں کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پہلی بار خصوصی کیمپ 13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ کیمپ کیئر میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر، 12/N شرقی کالونی نزد نرسنگ کالج وہاڑی میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔کیمپ میں حادثات، بیماری یا دیگر وجوہات کے باعث ٹانگ سے محروم افراد کا ماہرین معائنہ کریں گے اور گھٹنے سے نیچے مصنوعی ٹانگ کیلئے پیمائش کی جائے گی۔ کیمپ کا انعقاد سن شائن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولنگر اور کیئر میڈیکل اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر وہاڑی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زین العابدین کی زیر نگرانی ڈاکٹر رمضان عباسی سمیت ماہرین مستحق افراد کا معائنہ، پیمائش اور مصنوعی ٹانگ کے استعمال سے متعلق ضروری رہنمائی فراہم کریں گے ۔ منتظمین کے مطابق کیمپ کا مقصد مالی مشکلات کے باعث مصنوعی ٹانگ حاصل نہ کر سکنے والے مستحق افراد کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنانا ہے ۔کیمپ میں مصنوعی ٹانگ کے استعمال اور روزمرہ زندگی میں اس سے بہتر استفادے کے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی۔ منتظمین نے مستحق افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کرائیں اور مقررہ وقت پر کیمپ میں پہنچیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments