بہاولپور میں خصوصی سینٹرل کورٹ قائم، جج بھی تعینات
بہاولپور(خبر نگار،سٹی رپورٹر)حکومت نے بہاولپور میں خصوصی سینٹرل کورٹ کے قیام کی منظوری دیدی۔۔۔
اس حوالے سے ُ وزارت قانون و انصاف نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ غلام مجتبیٰ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ پر ترقی دے کر انہیں خصوصی سینٹرل کورٹ بہاولپور کا جج تعینات کیا گیا ہے ۔ اس عدالت کے قیام سے ایف آئی اے کے کیسز کی اب بہاولپور میں سماعت کی جائے گی اور وکلا اور سائلین کو اپنے کیسز کیلئے ملتان نہیں جانا پڑے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments