لائنوں کی منتقلی کے سبب بجلی کی فراہمی بند رہے گی

لائنوں کی منتقلی کے سبب  بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ملتان(خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی۔۔

، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 3اور4ستمبر2026ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے 3اور4ستمبر کو ملتان سرکل کے 11KVعید گاہ،آفیسرز کالونی اورحسین آگاہی فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،4ستمبر کو بہاولپور سرکل کے 11KV الرحمن،بدر الدین،بندرہ پلی،شاہدرہ،ماڈل ٹائون سی،کالج روڈ1،2،حاجی اشرف،شادمان سٹی،سنٹرل جیل بہاولپور،الائیڈ سالونٹ پلانٹ،بدر شیراور بغداد فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...