پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

 پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

تین ڈائیلسز یونٹس، دو سپورٹس ایرینا، دو سڑکوں ،بس سٹینڈ منتقلی کی تجاویز

وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو وہاڑی، ٹی ایچ کیو بوریوالا اور میلسی میں 3 ڈائیلسز یونٹس، 2 سپورٹس ایرینا، 2 سڑکوں کی تعمیر اور جنرل بس اسٹینڈ وہاڑی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں وہاڑی تا بوریوالا 38 کلومیٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 13 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ اڈا خیر والا تا ساہوکا 17.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے 86 کروڑ روپے لاگت تجویز کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا عمل تیز کیا جاسکتا ہے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...