چار جرائم پیشہ عناصر گرفتار منشیات واسلحہ برآمد
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ضلع بھر میں منشیات، شراب فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
پولیس نے چار ملزمون کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 2 کلو 140 گرام چرس، 130 لٹر دیسی شراب، ایک ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے سید ریاض شاہ سے 1100 گرام اور محمد راشد عرف ڈان قریشی سے 1040 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ سنانواں پولیس نے سمیع اللہ ڈاہر سے 130 لٹر کشیدہ شراب اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کیے ۔ تھانہ صدر سرور شہید پولیس نے عابد حسین شاہ سے دیسی ساختہ ناجائز پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments