مضرصحت گوشت سپلائی کرنیکی کوشش،رکشہ ڈرائیور گرفتار

مضرصحت گوشت سپلائی کرنیکی کوشش،رکشہ ڈرائیور گرفتار

6من کا مردار جانور برآمد، ملزم ساجد،فلک شیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،فوڈ سیفٹی ٹیم کی کرم پور میں لوڈر رکشہ کی چیکنگ، 6 من وزنی ذبح شدہ بیمار جانور تلف، ملزم ساجد اور فلک شیر کیخلاف تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج،رکشہ ڈرائیور موقع سے گرفتار، رکشہ بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرم پور میں لوڈر رکشہ سے بیماریوں زدہ ذبح شدہ جانور برآمد کیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق جانور کا گوشت بیماری زدہ اور ناقابل استعمال پایا گیا۔ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔ ملزم ساجد اور فلک شیر کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کو حرام گوشت سپلائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...