قتل کیس، دو مجرموں کو عمر قید، تیسرے کو پانچ سال سزا
عدالت نے شواہد کی بنیاد پر مجرمان کو جرمانے کی سزائیں بھی سنا دیں
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی طارق محمود شاد نے تین مجرمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ تھانہ لڈن میں درج مقدمہ نمبر 630/24 کی سماعت کے دوران عدالت نے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں فیصلہ سنایا۔عدالت نے عابد ولد غلام یاسین اور ارشد ولد غلام یاسین کو عمر قید اور پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ تیسرے مجرم ماجد ولد محمد یاسین کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔مقدمہ کے مطابق مجرموں کا مدعی مقدمہ کے بھائی اشرف سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پر انہون نے مبینہ طور پر باہم مشورہ کرکے اشرف پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا اور مقتول کے بھائی کو بھی سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کیا تھا۔عدالت نے مقدمہ میں پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد تینوں مجرمون کو مختلف سزائیں سنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments