وہاڑی، کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 1شخص جاں بحق

وہاڑی، کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 1شخص جاں بحق

حادثے میں ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے کار قبضے میں لے لی

وہاڑی (خبرنگار)ملتان روڈ پر گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد رمضان جاں بحق جبکہ ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے حادثے میں ملوث کار کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...