پنجاب کالج خانیوال میں سیرت مصطفیٰ کانفرنس انعقاد

پنجاب کالج خانیوال میں سیرت مصطفیٰ کانفرنس انعقاد

حسن قرأت اور نعت کے مقابلے ، طلبہ کو تعلیمات نبوی ؐپر عمل کی تلقینعقیدت کے نذرانے پیش کئے گئے ، پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب کالج خانیوال میں ربیع الاوّل کی مناسبت سے سیرت مصطفیٰ ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے حسن قرأت اور نعت کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقررین نے سیرت طیبہ ؐ کو عملی زندگی کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے طلبہ کو تعلیمات نبوی پر عمل اور معاشرے کی خدمت کی تلقین کی۔ڈائریکٹر پنجاب کالج ملک محمد کامران نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ کردار سازی بھی ہے ۔ طلبہ سچائی، حسن اخلاق اور خدمت کے جذبے کو اپنائیں اور اپنی تعلیم کو سیرت نبوی ؐ کے اصولوں سے ہم آہنگ رکھیں۔کانفرنس کے پہلے مرحلے میں حسن قرأت کا مقابلہ ہوا، جس میں میڈیکل پارٹ ون کے طالب علم محمد مبین اکرم نے پہلی، آئی سی ایس پارٹ ون کے رانا اعتزاز حسین خان نے دوسری اور آئی سی ایس کے زین العابدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔دوسرے مرحلے میں حسن نعت کا مقابلہ ہوا۔ آئی سی ایس کے محمد ارسلان خالد نے پہلی، انجینئرنگ پارٹ ون کے شہیر علی نے دوسری اور میڈیکل پارٹ ٹو کے محمد نعیم غفور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض پروفیسر عبدالشکور نے انجام دیے جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر محمد شعیب اشرف اور پروفیسر محمد حفیظ نے انجام دئیے ۔ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...