کھجور کے درخت پر پھنسی بلی کو ریسکیو نے بحفاظت اتار لیا

کھجور کے درخت پر پھنسی بلی کو  ریسکیو نے بحفاظت اتار لیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) کوٹ سٹی میں نیو ایم سی بی بینک کے قریب ایک گھر میں بلی کھیلتے ہوئے کھجور کے درخت پر چڑھ گئی اور کئی فٹ بلندی پر پھنس گئی۔

بلی کے نیچے نہ اترنے پر گھر والوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سے فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے سنیک کیچر کی مدد سے بلی کو قابو کرکے تقریباً 5 منٹ کے آپریشن کے بعد بحفاظت نیچے اتار لیا اور گھر والوں کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کے بعد ریسکیو ٹیم واپس اسٹیشن روانہ ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...