ڈکیتی کی اطلاع بوگس نکلی، مقدمہ درج
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مجید علی رحمانی سکنہ ملکہ ہانس جمال پور نے ریسکیو 15 پر کال کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی۔
اے ایس آئی محمد رمضان کی سربراہی میں پولیس ٹیم چک نمبر 565 ای بی پہنچی اور کالر و اس کے ساتھیوں کو چیک کیا۔ دوران تلاشی ساتھی ظہور سے ایک لاکھ 12 ہزار روپے جبکہ کالر سے بٹن والا موبائل فون اور 9 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اطلاع بوگس نکلی، جس پر تھانہ دانیوال میں اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments