کوٹ ادو میں تاجدار ختم نبوت سیمینار، علما و شہریوں کی شرکت
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)یوم تحفظ ختم نبوت ؐ کے موقع پر بزم سرور کونین ؐاور جمعیت علما پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ تاجدار ختم نبوت ؐ سیمینار پریس کلب میں ہوا۔ صدارت پیر سید زاہد حسین بخاری نے کی۔
جس میں علما، مشائخ، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے 7 ستمبر 1974ء کو قومی و پارلیمانی تاریخ کا اہم دن قرار دیتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت ؐکے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مفتی محمد اسلم مدنی نے کہا عقیدہ ختم نبوت ؐایمان کا بنیادی حصہ ہے۔ ، نئی نسل کو عشق رسول ؐ، امن اور اتحاد کا پیغام دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ قاری غلام عباس نورانی نے مقام مصطفی ؐکے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مولانا محمد حذیفہ شاکر نے نوجوان نسل تک پیغام ختم نبوت پہنچانے پر زور دیا۔دریں اثنا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ریلی بھی نکالی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اختتام پر ملکی سلامتی، امن و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments