وہاڑی،زمین پر قبضے کی کوشش پھلدار درخت کاٹ دئیے

وہاڑی،زمین پر قبضے کی کوشش  پھلدار درخت کاٹ دئیے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر کی حدود 23 ڈبلیو بی میں ثمینہ بی بی کی ملکیتی چار کنال زمین پر قبضے کی کوشش کے دوران پھلدار درخت کاٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ثمینہ بی بی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بتایا کہ اس کے شوہر محمد ساجد نے محنت مزدوری کرکے رقم جمع کی اور چار کنال زمین خریدی، جہاں لاکھوں روپے مالیت کے امرود اور لیموں کے پھلدار درخت لگائے گئے تھے ۔ متاثرہ خاتون کے مطابق 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب گاؤں کے رہائشی اکرم، مجاہد، جاوید، شاہد، عباس اور دیگر افراد نے مبینہ طور پر زمین پر قبضے کی کوشش کرتے ہوئے تمام درخت کاٹ دکئیے اور ساتھ لے گئے ۔ثمینہ بی بی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع دینے کیلئے متعدد بار 15 پر کال کی گئی، تاہم پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر تعاون نہیں کیا گیا۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے قبضہ کرنے والوں سے ساز باز کی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...