پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام کیلئے ناقابل برداشت ،شاہد اقبال

پٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام  کیلئے ناقابل برداشت ،شاہد اقبال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری اور ماہر قانون دان چودھری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ راست عام شہری کی زندگی کو متاثر کرتا ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ، جس سے عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...