کوٹ ادو ریسکیو 1122 کو نئی گاڑیاں، موٹر بائیکس فراہم
دور دراز علاقوں میں ہنگامی امداد کی بروقت رسائی ممکن ہوگی،احمد یار ہنجراء
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی توجہ اور عوام کو بروقت ایمرجنسی ریسکیو سروسز کی فراہمی کے ویژن کے تحت ضلع کوٹ ادو کو ریسکیو 1122 کی نئی گاڑیاں اور موٹر بائیکس فراہم کردی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا، سابق ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا اور امجد خان چانڈیہ کے ہمراہ نئی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ صابر حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ملک محمد اسد علی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد ارشاد اور سول ڈیفنس آفیسر نوید احمد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی استعداد کار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب کو اضافی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے خط لکھا تھا جس پر نئی گاڑیاں اور موٹر بائیکس فراہم کی گئیں۔ملک احمد یار ہنجرا نے کہا کہ نئے ریسکیو وسائل کی فراہمی ضلع کے عوام کیلئے خوش آئند اقدام ہے ، جس سے دور دراز علاقوں میں ہنگامی حالات کے دوران امدادی ٹیموں کی بروقت رسائی ممکن ہوگی۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے کہا کہ نئی گاڑیوں اور موٹر بائیکس سے ریسکیو 1122 کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو ہنگامی صورتحال میں مزید مؤثر اور بروقت امدادی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments