نوجوان وکلاء نظام انصاف کا روشن مستقبل ، صدف عادل

نوجوان وکلاء نظام انصاف کا  روشن مستقبل ، صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور چیئرمین ٹائیگرز فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان وکلا ملک کے نظام انصاف اور قانونی شعبے کا روشن مستقبل ہیں۔

 انہیں محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اپنا شعار بناتے ہوئے قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکالت ایک معزز اور ذمہ دار پیشہ ہے ۔ نوجوان وکلا کو سینئر وکلا کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی علمی اور قانونی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلا کو اتحاد، اخلاقیات اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہوگا تاکہ وکلا برادری مزید مضبوط اور منظم ہو سکے ۔ نوجوان وکلا کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...