مظفرگڑھ خانگڑھ دو رویہ روڈ منصوبے کا ٹینڈراشتہار جاری

مظفرگڑھ خانگڑھ دو رویہ روڈ منصوبے کا ٹینڈراشتہار جاری

ٹینڈر 28 ستمبر کو کھلے ،پہلے مرحلے میں چوک کچہری تا خانگڑھ روڈ بنے گا

ماہڑہ (نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کی راہ ہموار ہوگئی، مظفرگڑھ سے علی پور تک اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کے ٹینڈر کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے ۔ ٹینڈر 28 ستمبر کو دن ایک بجے کھولا جائے گا، جس کے بعد فنڈز جاری ہونے پر کامیاب ٹھیکیدار کو ورک آرڈر جاری کردیا جائے گا۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں چوک کچہری مظفرگڑھ سے خانگڑھ تک 12 کلومیٹر سڑک کو دو رویہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا۔ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں خانگڑھ سے علی پور تک سڑک کو مرحلہ وار دو رویہ کیا جائے گا۔منصوبے کی منظوری اور پیش رفت میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کی کاوشوں کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اسمبلی اجلاسوں میں معاملہ اٹھانے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو منصوبے کی ضرورت سے آگاہ کرنے میں کردار ادا کیا۔چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سردار عامر طلال گوپانگ، ایم پی اے سردار عون محمد ڈوگر اور رانا عبد المنان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔ سماجی کارکن ڈاکٹر اللہ بخش سندیلہ نے بھی متعلقہ محکموں میں منصوبے سے متعلق اعتراضات دور کرانے اور اس کی اہمیت اجاگر کرنے میں کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...