خانیوال، سیوریج نظام ناکارہ، گندہ پانی گھروں میں داخل

خانیوال، سیوریج نظام ناکارہ، گندہ پانی گھروں میں داخل

نواحی چک 84/10R کے مکین بنیادی سہولت سے محروم، امراض پھیلنے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقے چک 84/10R میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہونے سے گلیوں اور گھروں میں گندا پانی جمع ہے ، جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صورتحال کے باعث شہری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مدد کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے سیوریج کا پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق گندا پانی جمع ہونے سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے جبکہ بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی ستھرا پنجاب ہے تو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی کہاں ہے ؟ واسا اور متعلقہ انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی سے مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔اہل علاقہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب منصوبے کے باوجود چک 84/10R کے شہری بنیادی سیوریج کی سہولت سے محروم ہیں۔ گھروں سے گندا پانی خود نکالنے پر مجبور ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سیوریج کے مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا انتظام کیا جائے اور غفلت کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...