مظفرگڑھ ،ڈی کلاس اڈوں کیخلاف کارروائی، نیئر صدیقی اڈا سیل

مظفرگڑھ ،ڈی کلاس اڈوں کیخلاف کارروائی، نیئر صدیقی اڈا سیل

کے بی بس سٹینڈ کوناقص صفائی پر وارننگ،6ہائی ایس گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عرفان انور نے ڈی کلاس اڈہ جات اور غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر واقع نیئر علی صدیقی اڈا ناقص صفائی کے باعث سیل کردیا، جبکہ کے بی بس اسٹینڈ کو وارننگ لیٹر جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی انفورسمنٹ عرفان انور نے موٹر وہیکل ایگزامینر اور پیرا فورس کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر کارروائی کی۔ اس دوران نیئر علی صدیقی اڈے میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اسے سیل کردیا گیا، جبکہ کے بی بس اسٹینڈ کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وارننگ لیٹر جاری کیا گیا۔کارروائی کے دوران جھنگ موڑ، پھاٹک، گجہری چوک اور گرجا گھر کے قریب غیرقانونی طور پر کھڑی چھ ہائی ایس گاڑیوں کو بھی حراست میں لے کر تھانے میں بند کردیا گیا۔عرفان انور نے میڈیا کے ذریعے واضح کیا کہ قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشی کلچر کو پسند نہیں کرتے اور قانون کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...