بستی حمایت آباد میں کھلے مین ہول، حادثات کا خدشہ

بستی حمایت آباد میں کھلے مین ہول، حادثات کا خدشہ

سیوریج لائن کا کام مکمل ہونے کے باوجود مین ہولز پر ڈھکن نہ لگ سکے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)بستی حمایت آباد میں سیوریج لائن کے ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کے باعث گلیوں اور سڑکوں پر متعدد مین ہول کھلے پڑے ہیں، جو شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن گئے ۔ نئی سیوریج لائن بچھانے کا کام مختلف علاقوں میں جاری ہے جبکہ بعض گلیوں میں کام ایک ماہ قبل مکمل ہو چکا ہے ، تاہم مین ہولز پر ڈھکن نہیں لگائے گئے ۔اہل علاقہ کے مطابق کھلے مین ہولوں کے باعث شہریوں، خصوصاً بچوں کو حادثات کا خطرہ لاحق ہے ۔ چند روز قبل ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر زخمی بھی ہو چکا ہے ۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بعض مین ہول لکڑی کی پیٹیوں پر اینٹیں رکھ کر بند کر رکھے ہیں، تاہم بڑی تعداد میں مین ہول اب بھی کھلے پڑے ہیں۔علاقہ مکینوں منور خان، اجمل، مشتاق، علی اکبر اور دیگر نے کہا کہ کھلے مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ تمام کھلے مین ہولوں پر فوری طور پر مضبوط ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...