چیمبر انتخابات، فاروق نعیم کا تاجروں کے اعزاز میں عشائیہ
ایگزیکٹو ممبر امیدوار کا برادری کے مسائل حل کرنے کا عزم، شرکا کی حمایت
بورے والا (نمائندہ دنیا)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی کی ایسوسی ایٹ کلاس کے 16 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایگزیکٹو ممبر کے امیدوار ملک فاروق نعیم نے تاجروں، صنعتکاروں، کاروباری شخصیات اور دیگر معززین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ تقریب میں کاروباری برادری کے نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر ملک فاروق نعیم نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ تاجر برادری کی حقیقی آواز بننا ہے ۔ وہ تاجروں کے مسائل متعلقہ فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے ، مشکلات کے حل اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں اور تاجر برادری کے درمیان بہتر رابطہ کاری اور چیمبر کی کارکردگی میں بہتری بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ تاجروں کا اعتماد ان کی سب سے بڑی طاقت ہے اور کامیابی کی صورت میں تمام ممبران کے لیے بلاامتیاز دستیاب رہیں گے ۔ملک فاروق نعیم نے کہا کہ وہاڑی کی کاروباری برادری کے جائز حقوق، مطالبات اور مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔ عشائیے کے شرکا نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایسی قیادت کی ضرورت پر زور دیا جو اتحاد، مشاورت اور عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments