بند میٹرز فعال کرنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں، گل محمد زاہد

بند میٹرز فعال کرنے کیلئے  ٹیمیں متحرک ہیں، گل محمد زاہد

ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بند میٹرز کو فعال کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ سے متعلق امور اور اے ایم آئی میٹرنگ سسٹم میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے ۔

میپکو میں میٹرز سے متعلق رئیل ٹائم ڈیٹا کے حصول، مانیٹرنگ اور تجزیہ کے لئے آئی ٹی اور ایم اینڈ ٹی شعبوں کے درمیان مربوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی میپکو رشید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایم اینڈ ٹی دفتر کا دورہ کیا اور دونوں ریجنل منیجرز ایم اینڈ ٹی کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...