تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے ہر قربانی کوتیار،ناصر میاں

تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے ہر قربانی کوتیار،ناصر میاں

خانقاہوں کا مقصد قرآن وسنت کی روشنی میں انسانیت کی رہنمائی، تقریب سے خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر )خانقاہ حامدیہ جامعہ اسلامیہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں 156ویں ماہانہ محفل ختم خواجگان ساتویں شریف منعقد ہوئی اس موقع پر جانشین پیرِ طریقت صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر ہماری جانیں، ہمارا مال و دولت، ہماری عزت و آبرو سب کچھ قربان ہے یہ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے کہ ہم ہر باطل قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ مولانا حامد علی خان نقشبندی مجددیؒ کی تعلیمات کی روشنی میں خانقاہ حامدیہ ہمیشہ حق کی علمبردار رہی ہے یہ خانقاہ اولیائاللہ کی امانت ہے جس کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں انسانیت کی رہنمائی اور عشق رسولﷺ کو عام کرنا ہے اس موقع پر علما، مشائخ، مریدین اور معتقدین نے یہ عہد کیا کہ وہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی جان، مال اور ہر چیز قربان کر دیں گے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے مزید کہا کہ ختم خواجگان اور ساتویں شریف کی محافل ہمارے لئے برکت و فیضان کا ذریعہ ہیں ان محافل میں قرآن کریم کی تلاوت، ذکر و اذکار اور درود و سلام کی کثرت سے دلوں کو سکون اور ایمان کو تازگی ملتی ہے یہ محافل دراصل اولیائاللہ کے فیوضات کا تسلسل ہیں۔، جو ہمیں صبر، ایثار، خدمت خلق اور عشق رسول ﷺ کا درس دیتی ہیں مولانا محمد رمضان ضیائالباری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے آئین کے لیے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقیؒ نے تاریخی کردار ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...