سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ میں 90فیصد کمی کا انکشاف

سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ میں 90فیصد کمی کا انکشاف

ہائر سیکنڈری سکولوں میں رواں سیزن میں صرف 56ہزار طلبہ کا داخلہ

 ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں میٹرک کے بعد طلباء کے داخلوں میں 90 فیصد کمی کا انکشاف تفصیل کے مطابق مطابق میٹرک کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ ہائرسیکنڈری سکولوں کے بجائے دیگر تعلیمی اداروں کا رخ کر رہے ہیں، جو تعلیمی نظام کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال گیارہویں جماعت میں سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں صرف 56 ہزار طلبہ نے داخلہ لیا، جبکہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں دسویں جماعت کے 6 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم تھے ۔گیارہویں جماعت میں داخلے کے وقت ساڑھے 5 لاکھ سے زائد طلبہ نے مختلف کالجز میں داخلہ حاصل کیا، جس کے باعث سرکاری ہائرسیکنڈری سکولوں میں داخلوں کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔موجودہ صورتحال کی ذمہ داری محکمہ تعلیم کی پالیسیوں کو قراردیا جارہا ہے ۔ سرکاری سیکنڈری سکولوں کے بعد عوام نے ہائر سیکنڈری پر بھی عدم اعتماد کا اظہارکردیا۔ اس صورتحال میں طلبہ کو بھاری بھرکم فیسوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سیکنڈری سکولوں کیلئے حکومت بہتر پالیسی مرتب کرے تاکہ طلبہ کالجز کی بجائے سرکاری سکولوں کا انتخاب کریں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...