سرکاری سکول طلبا کی انرولمنٹ کی ویری فکیشن کا عمل شروع
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں طلبا کی انرولمنٹ کی ویری فکیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ویری فکیشن مکمل ہونے کے بعد کم تعداد والے سکولوں کو قریبی سکولوں میں ضم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کلاسوں میں طلبا کی تعداد 20 سے کم ہوگی، وہاں تعینات اساتذہ کو زیادہ تعداد والے سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا، جبکہ کم انرولمنٹ والے سکولوں کو بھی قریبی تعلیمی اداروں میں ضم کرنے کی تجویز زیر غور ہے محکمہ سکول ایجوکیشن اس سے قبل ہی تمام سکولوں کو طلبا کی فزیکل انرولمنٹ کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر چکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments