آر پی او کا اردل روم کا انعقاد، اپیلوں پر فیصلے
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان عثمان اکرم گوندل نے اردل روم میں پولیس افسروں و اہلکاروں کی محکمانہ اپیلوں کی سماعت کی اور ریکارڈ، سابقہ کارکردگی اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف اپیلوں پر فیصلے صادر کئے ۔
اردل روم کے دوران انسپکٹر وقار حیدر کو محکمہ پولیس سے ڈسمس کر دیا۔ جبکہ انسپکٹر محمد انظر کی تنزلیٔ تنخواہ ایک درجے کی سزا کے خلاف اپیل مسترد ، انسپکٹر محمد عقیل کی چھ ماہ سروس ضبطی کی سزا کے خلاف اپیل اور سب انسپکٹر محمد ذیشان کی دو سال سروس ضبطی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئی۔انسپکٹر محمد طاہر کی سنشور کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی۔سب انسپکٹر وسیم احمد کی اپیل تنزلی تنخواہ ایک درجے کو بڑھا کر محکمہ ۔پولیس سے برخاست کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments