میپکو کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹرز پوری استعداد کیساتھ فعال،ساجد گوندل

میپکو کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹرز پوری  استعداد کیساتھ فعال،ساجد گوندل

ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ ملتان سرکل کے صارفین کو بروقت شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے ڈویژنل سطح پر قائم کسٹمر فیسلی ٹیشن سنٹرز بھرپور طور پر فعال ہیں۔

جہاں صارفین کو جدید آن لائن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ صارفین کے مسائل کے فوری حل اور انہیں بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان سرکل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نہوں نے کہا کہ رننگ بل اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی افسر و ملازمین کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...