حلف کی پاسداری انتہائی کٹھن مرحلہ، خواجہ محمد شفیق

حلف کی پاسداری انتہائی کٹھن مرحلہ، خواجہ محمد شفیق

ملتان ( لیڈی رپورٹر )بز رگ تاجر رہنما و چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تاجروں کی خدمت کا حلف اٹھانا ایک بڑا اعزاز بھی ہے اور ۔۔۔

بھاری ذمہ داری بھی۔ حلف کی پاسداری آسان نہیں بلکہ انتہائی کٹھن مرحلہ ہے ۔ اس کی تقدیس اسی وقت برقرار رہ سکتی ہے جب ذاتی مفادات اور آرام کو پس پشت ڈال کر مخلوقِ خدا اور تاجر برادری کی خدمت کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران شاہ شمس کمرشل مارکیٹ وہاڑ ی روڈ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نے کہا کہ نومنتخب عہدیداروں کو کسی ایک سیاسی جماعت کا پرچار کرنے کے بجائے تمام تاجروں کی نمائندگی کریں۔ سچ اور میرٹ کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہئے ، اللہ تعالیٰ کی مدد اور رہنمائی ضرور شاملِ حال ہوگی۔ انہوں نے اپنے سیاسی و سماجی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ سے نہ ہٹنے کی وجہ سے مشکل مراحل کا سامنا کرنا پڑا، انعامات اور جیلوں تک کے مراحل آئے ، جبکہ قومی اسمبلی کی نشست کی پیشکش بھی ہوئی، تاہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...