ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی نظام میں نمایاں بہتری، حمیر شہریار

ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی نظام  میں نمایاں بہتری، حمیر شہریار

ماہڑہ (نامہ نگار)انچارج ستھرا پنجاب حمیر شہریار، تحصیل منیجر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مظفرگڑھ کی صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے خدمات کو عوامی حلقوں نے قابل تحسین قرار دیا ہے ۔۔۔

 شہریوں کے مطابق حمیر شہریار کی شب و روز محنت اور نگرانی سے صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے ان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی میں حمیر شہریار کی محنت، دیانت داری اور بہتر حکمت عملی کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے کام کرنے والے افسران معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر حمیر شہریار نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھروں کا کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے کے بجائے ستھرا پنجاب کے عملے کو بروقت اطلاع دیں تاکہ صفائی کا عمل یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے شہریوں سے صفائی برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کی بھی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...