پولیس چوکی تاج پورہ کی عمارت خستہ، نئی تعمیر کا مطالبہ
گگو منڈی (نامہ نگار)پولیس چوکی تاج پورہ مناسب عمارت اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، جس کے باعث پولیس اہلکار محدود وسائل میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔
چوکی کے لیے اس وقت صرف دو چھوٹے کمرے دستیاب ہیں، جبکہ اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت ایک اضافی کمرہ تعمیر کر رہے ہیں جس کی چھت ابھی باقی ہے ۔ چوکی تاج پورہ تقریباً 22 دیہات کے لیے پولیس کی اہم سہولت فراہم کرتی ہے اور علاقے میں جرائم کی روک تھام میں کردار ادا کر رہی ہے ۔ چوکی کے انچارج سب انسپکٹر محمد انور اور چار کانسٹیبل تعینات ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments